بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ کی شکر گزار

0
36

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں-

باغی ٹی وی : اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بھارتی کسانوں کے حق میں عالمی سطح پر معروف متعدد اہم شخصیات نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے حال ہی میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی تبدیلی کی نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی اس موضوع پر ٹوئٹ کی ہے۔

گریٹا تھنبرگ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسانوں کے زیر اہتمام 26 جنوری کو نئی دہلی میں ‘ٹریکٹر ریلی’ احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران مظاہرین نے نئی دہلی میں داخلے کے لیے رکاوٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی تھی اور پھر بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے اطراف میں دھرنوں پر بیٹھے کسانوں کی آواز دبانے کے لیے متعلقہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کردی ہے جبکہ ہریانہ کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی جس کے خلاف مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

گریٹا تھنبرگ نے اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔
https://twitter.com/RichaChadha/status/1356787158565097473?s=20
بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے گریٹا تھنبرگ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہےکہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے۔

جبکہ گلوکارہ ریحانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں پاکستان اور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی طیش میں آکر انہیں بے وقوف قرار دے دیا۔

کنگنا نے ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی ڈمیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے-

بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

جبکہ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

Leave a reply