مزید دیکھیں

مقبول

راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ...

لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور...

تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

راولپنڈی: وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے...

حافظ آباد: محلہ خان پورہ میں خونی تصادم، ملزم گرفتار، ساتھیوں کی تلاش جاری

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) محلہ خان پورہ میں...

معافی مانگ کر رہائی پانے والے 9 مئی کے مجرموں کی پٹیشنز منظر عام پر

راولپنڈی: آج رحم اور معافی مانگ کر رہائی پانے والے تحریک انصاف کے 9 مئی کے مجرموں کی رحم کی پیٹیشنز منظر عام پر آ گئی جیل سے باہر نکلنے کے بعد خرافات بکنے والے رحم کی اپیل میں کیا کیا بھیک مانگتے اور ناک سے لکیریں نکالتے رہے-

باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طورپر67 مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔

بیان کے مطابق 48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کے لیے ”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
2۔سمیع اللہ ولد میرداد خان
3۔لئیق احمد ولد منظور احمد
4۔امجد علی ولد منظور احمد
5۔یاسر نواز ولد امیر نواز خان
6۔سِعید عالم ولد معاذاللہ خان
7۔زاہدخان ولد محمد نبی
8۔محمد سلیمان ولد سِعید غنی جان
9۔ حمزہ شریف ولد محمد اعظم
10۔ محمد سلمان ولد زاہد نثار
11۔ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
12۔ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
13۔ سفیان ادریس ولد ادریس احمد
14۔منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
15۔ محمد احمد ولد محمد نذیر
16۔ محمد نواز ولد عبدالصمد
17۔ محمد علی ولد محمد بوٹا
18۔ محمد بلاول ولد منظور حسین
19۔ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سانحہ نو مئی کے واقعات میں ملوث جن مجرمان کو معافی دی انہیں ملٹری کورٹ نے 26 دسمبر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی تھی ،ان مجرموں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی ۔مضبوطی کا ثبوت ہے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

فوج کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے 6 افراد کو رہا کردیا گیا، رہائی پانے والوں میں سفیان، محمد احمد، منیب، اشعر احمد، محمد نواز اور محمد وقاص شامل ہیں ،رہائی پانے والے تمام افراد 9 مئی واقعات میں تھانہ کینٹ کے مقدمے میں ملوث تھے۔

آج رحم اور معافی مانگ کر رہائی پانے والے تحریک انصاف کے 9 مئی کے مجرموں کی رحم کی پیٹیشنز منظر عام پر آ گئی -‏جب پکڑے جاتے ہیں تو معافی مانگتے ہیں اور رحم کی اپیل کرتے ہیں۔ لیکن جب معافی مل جاتی ہے تو باہر آ کر ہیرو بنتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، نومئی کے سزا ہفتہ مجرموں کی رحم کی اپیل دیکھ لیں ان سب نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے اور چیف آف دی آرمی سٹاف سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر معافی سزا کی درخواست کی
9 may
رہائی پانے واے ایک مجرم محمد بلاول ولد منظور حسین نے کہا گذارش ہے کہ میں رحم کی اپیل اور سزا معافی کی درخواست کرتا ہوں میں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو کر بڑی غلطی کی جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر میں بہت شرمندہ ہوں اور میں نے اس معاملہ پر بہت سوچا اور سمجھا کہ یہ میری ایک بہت بڑی غلطی تھی اور یہ مجھے سبق مل گیا ہے کہ کسی بھی ادارے کا نقصان نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں اور ملک بھی ہمارا ہے لہذا میں چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع فراہم کیا جائے کہ میں ملک پاکستان کا ایک مثبت شہری بن کر اس ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکوں کیونکہ میں اپنے اقدام پر بہت شرمندہ ہوں اور امید ہے کہ آپ میری اس درخواست کو قبول کریں گے اور میری سزا معافی کا حکم نامہ جاری کریں گے میں اور میرا خاندان پوری زندگی آپ کا شکر گزار رہے گا-
9 may
ایک اور مجرم محمد سلیمان ولد سعد غنی نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ میری معاملے میں حسن سلوک کیا جائے اور میں ریاست کے خلاف اپنے غلط کاموں پر معذرت خواہ ہوں جو مجھ سے 9 مئی 2023 کو ہوئے مجھے بعض افراد نےگمراہ کیا اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، میں اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں ،میں ریاست اور عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے حکام سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں ،لہذا میری رحم کی درخواست پر غور کیا جائے اور سزا معاف کی جائے-

9 may