حال ہی میں امریکی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی تھی جس نے بی جے پی کو تلملا کر رکھ دیا تھا اور مودی کے حامیوں نے ریحانہ کو سخت تنقید کا مشانہ بنایا تھا جن میں اداکارہ کنگنا رناوت سر فہرست ہیں-
باغی ٹی وی : اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی احتجاجی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے 100 کروڑ بھارتی روپے لئے ہیں۔
ریحانہ نے بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کیا کردیا کنگنا رناوت ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑگئی ہیں۔ پہلے تو انہوں نے ریحانہ کو بیوقوف کہا اور اب کہہ رہی ہیں کہ گلوکارہ ریحانہ نے کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پیسے لیے ہیں۔
بھارتی ری پبلک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ امریکی گلوکارہ جس نے عالمی وبا کے حوالے سے آج تک کچھ نہیں کہا امریکی پارلیمنٹ پر ہونے والے ہنگامے پر ایک لفظ نہیں بولا ایک دن اٹھتی ہے اور کسانوں کے لیے ٹوئٹ کرتی ہے۔اس نے ضرور اس ٹوئٹ کے لیے کم از اکم 100 کروڑ روپے وصول کیے ہوں گے آخر اسے یہ رقم کہاں سے مل رہی ہے؟
واضح رہے کہ فوربز کے مطابق پاپ اسٹار ریحانہ کی دولت 600 ملین ڈالرز تقریباً 4 ہزار 300 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ریحانہ کہ فاؤنڈیشن کلارا لیونل نے مارچ2020 میں کووڈ 19 ریلیف فنڈ میں 5 ملین ڈالرز تقریباً 36 کروڑ بھارتی روپے عطیہ کیے تھے۔ جب کہ ریحانہ نے اپنی جیب سے 2 ملین ڈالرز عطیہ کیے تھے۔
why aren’t we talking about this?! #FarmersProtest https://t.co/obmIlXhK9S
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021
واضح رہے کہ منگل کے روز 2 فروری کو گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی ایک خبر ٹوئٹر پر شیئرکراتے ہوئے لکھا کیوں ہم اس کے بارے میں بات نہیں کررہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
No one is talking about it because they are not farmers they are terrorists who are trying to divide India, so that China can take over our vulnerable broken nation and make it a Chinese colony much like USA…
Sit down you fool, we are not selling our nation like you dummies. https://t.co/OIAD5Pa61a— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 2, 2021
ریحانہ کی اس ٹوئٹ کے بعد جہاں انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’کوئی اس بارے میں اس لیے بات نہیں کررہا کیونکہ یہ کسان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں جو بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ چین ہماری ٹوٹی ہوئی کمزور قوم پر قبضہ جماسکے اور امریکا کی طرح اسے ایک چینی کالونی بناسکے۔
کنگنا رناوت نے ریحا نہ کو بیوقوف کہتے ہوئے کہا ہم تمہاری طرح اپنی قوم نہیں بیچ رہے۔