رکشہ دھماکا، مقدمہ درج، رکشہ کس کے نام تھا، تحقیقاتی اداروں نے پتہ لگا لیا

0
29

رکشہ دھماکا، مقدمہ درج، رکشہ کس کے نام تھا، تحقیقاتی اداروں نے پتہ لگا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ چوبرجی میں بم دھماکے کے حوالہ سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رکشے میں دھماکہ 11بج کر 25منٹ پر ہوا،رکشہ ڈرائیور نے سمن آباد میں ایک سواری کو اتارا،سواری نے ایک بیگ اٹھا رکھا تھا جو اس نے رکشہ میں ہی چھوڑا،رکشہ ڈرائیور چوبرجی کے قریب رکشےسےاترا تودھماکہ ہوگیا

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے وزن کا تعین کیا جارہا ہے،لاہوردھماکے میں استعمال ہونے والا رکشہ حمزہ سعید کے نام ہے،دھماکے میں استعمال ہونے والارکشہ 22مئی 2015 کورجسٹرڈ کروایا گیا تھا،

چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

تھانہ سی ٹی ڈی لاہورمیں انسپکٹرکی مدعیت میں واقعے کامقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ اقدام قتل ،دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا

لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےکی جگہ سے ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ہوئی،ٹائم ڈیوائس کوگیس سلنڈرسے جوڑا گیا تھا،دھماکے کی جگہ سے کپڑے میں لپٹا مشکوک مواد بھی ملا

پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رکشہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،واقعے کے بارے میں مزید پیش رفت پر کام کیا جارہا ہے،چھان بین کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،

لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

Leave a reply