رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

0
54

رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر کار سوار افراد نے دو بہنوں کو ہراساں کیا، متاثرہ خواتین نے پولیس کو بتایا کہ ہم عسکری نائن انٹرچینج سے نکلیں تو ملزمان نے ہمارا رستہ روکا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیں اور ہماری گاڑی کو ٹکر بھی ماری،خواتین کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ پر کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ملزمان کل رات خواتین کا پیچھا کرتے رہے، خواتین کو مسلسل ہراساں اور گاڑی سے باہر نکلنے کا بھی کہتے رہے، 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

قبل ازیں خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والا ہومیو پیتھک ڈاکڑ گرفتار کر لیا گیا،نواں کوٹ پولیس نے 15 کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں، زیادتی کرنے والوں کے خلاف ہر اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں،

دوسری جانب لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکو دن دہاڑے وارداتیں کر رہے ہیں اور پولیس روکنے میں ناکام ہے، لاہور روڈ کی آبادی مملو کے قریب ڈاکوؤں نے محکمہ زراعت کے افسر شرافت علی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے سگیاں چوک کے قریب ڈاکوؤں نے کرامت علی ایڈوکیٹ اس کے بھائی اور دیگر افراد کو لوٹ لیا۔ ان سے لاکھوں روپے کی رقم موبائل فون چھین کر لے گئے کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے ساجد علی کو روک لوٹ لیا اس سے رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے

@MumtaazAwan

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

Leave a reply