رنگ روڈ اسکینڈل کیس،اہم شخصیت نے عدالت سے رجوع کر لیا

0
31

رنگ روڈ اسکینڈل کیس،اہم شخصیت نے عدالت سے رجوع کر لیا
رنگ روڈ اسکینڈل کیس، سابق کمشنر راولپنڈی نے اینٹی کرپشن عدالت لاہور سے رجوع کر لیا

اینٹی کرپشن عدالت نے اینٹی کرپشن سے 6 اگست تک مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے عثمان اعوان کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہوں ، ہراساں کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا سیاسی لوگوں کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ،

سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کو گرفتار کیا گیا ہے،وہ رنگ روڈ کیس کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، انکوائری ٹیم میں قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر شامل ہیں۔ رنگ روڈ اسکینڈل کے سلسلے میں سابق ڈی سی راولپنڈی انوار الحق انکوائری میں اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے، اینٹی کرپشن نے انوار الحق کو رنگ روڈ اتھارٹی انکوائری میں طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اے سی راولپنڈی صدر، سابق اے سی ٹیکسلا، سابق اے سی سٹی منصور علی قاضی بھی رنگ روڈ انکوائری میں پیش ہوئے۔

رنگ روڈ سیکنڈل میں نام آنے پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے استعفیٰ دے رکھا ہے،

رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

جہانگیر ترین سے میری دوستی، رنگ روڈ منصوبے بارے وفاقی وزیر ہوا بازی کا ایکبار پھر بڑا اعلان

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

Leave a reply