رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی

0
35

بھارتی معروف لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پرافسوس کا اظہار کیا

باغی ٹی وی : رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپورکی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا


نریندر مودی نے کہا کہ رشی کپور جی ایک پیارے ہمہ جہت اورزندہ دل شخص تھے وہ قابلیت کا پاور ہاؤس تھے

نریندر مودی نے کہا کہ میں ہمیشہ میری اور رشی کپور کے درمیان ہونے والی تمام بات چیت اور ملاقاتوں کو یاد رکھوں گا رشی کپور بھارت اور بھارتی فلموں کی ترقی کا شوق رکھتے تھے

بھارتی وزیراعظم نے رشی کپور کی موت سے غمزدہ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا

خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی

بعدازاں جنوری 2019 میں ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا تھا تاہم ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں

ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

Leave a reply