سندھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع

0
25

کراچی :سندھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع،اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند ہوگا اور ہفتے اور اتوار کو سبزی فروش کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کھلے گا۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔

صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک صبح 6 سے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری سروسز کو ان اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بیوٹی پارلر بھی آئندہ 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے توسیع کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی جبکہ شام 7 بجے تمام دکانیں بند ہو جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ مخصوص علاقے سیل کرنے کا نوٹی فکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت صوبے بھر میں 36803 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 707 کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply