عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی بڑھتی قیمتیں پاکستان پروارکرگئیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

0
31

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی بڑھتی قیمتیں پاکستان پروارکرگئیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ،اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستان کوبھی مجبورکردیا ہے اور وفاقی حکومت نے 30 جون تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزرات خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 3پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 79 روپے 68 پیسہ فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسہ فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Leave a reply