عیدالضحیٰ سے قبل حکومت نے غریبوں کو عیدی دے دی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

0
38
عیدالضحیٰ-سے-قبل-حکومت-نے-غریبوں-کو-عیدی-دے-دی-پٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافہ #Baaghi

اسلام آباد :عیدالضحیٰ سے قبل حکومت نے غریبوں کو عیدی دے دی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید سے قبل ہی غریبوں کوعیدی دے کران پر بڑا احسان کردیا ہے ، ادھر اطلاعات کے مطابق عیدالضحیٰ سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں5.40 روپے، ڈیزل 2.54 روپے، مٹی کا تیل 1.39 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

 

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔

Leave a reply