دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاںبحق مزید 8 کی تلاش جاری

0
25

رحیم یار خان: دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی-

باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد دریا سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جب کہ ڈوبنے والے مزید 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے جب کہ ریسکیو کارروائیوں میں فوری طور پر 35 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

پشاورائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد

قبل ازیں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ایک بارات میں پیش آنے والے المناک حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن اور ایک شیر خوار بچی سمیت کم سے کم چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے-

یہ المناک واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا تھا جب بارات وادی نیلم کے گاؤں باٹا سے دلہن کو لے کر مظفرآباد جا رہی تھی۔ مظفر آباد سے شمال مشرق میں چالیس کلو میٹر دور نوسیری کے مقام پر بارات میں شامل بدقسمت کار ڈیم میں جا گری کار میں دلہا اویس مغل اور دلہن سفینہ سمیت خاندان کے نو افراد سوار تھے۔

میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

دُلہن اور تین دیگر افراد موقعے پر دم توڑ گئے تھے جب کہ دلہا کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر بعد زخموں کی تاب لاتے وہ بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی لاش تا حال نہیں مل سکی۔

زیارت سے اغوا سیاحوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

Leave a reply