سعودی عرب:ریاض میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط ،تین ملزمان گرفتار

0
40

سعودی عرب: نارکوٹکس نے ریاض میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی-

باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سعودی عرب کی نارکوٹکس کےجنرل ڈاریکٹوریٹ نے کنٹرول زکوۃ وٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی مشترکہ کوشش سے مملکت میں اسمگل کرکے لائی گئی منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

شمالی نائیجریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ،12 افراد ہلاک

حکام کے مطابق منشیات کا دھندہ کرنے والے تین ملزمان کے قبضے سے "کافی کیپسول” کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی’ایمفیٹامین‘ کی 4,100,309 گولیاں ضبط کی گئیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا کہ منشیات کی کھیپ حاصل کرنے والوں کو ریاض میں گرفتار کیا گیا۔ ان کی تعداد تین ہے۔ ان میں ایک یمنی باشندہ جب کہ دو مقامی افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی مستقل حفاظتی نگرانی کے فریم ورک کا حصہ ہے جو مملکت اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی سازش کرتے ہیں مگر حکومت نے ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عزم کررکھا ہے۔

Leave a reply