رزق میں اضافے کیلئے حضرت محمدﷺ کا بتایا ہوا وظیفہ نہایت ہی مجرب عمل

0
282
رزق میں اضافے کیلئے حضرت محمدﷺ کا بتایا ہوا وظیفہ نہایت ہی مجرب عمل #Baaghi

آج کل بہت سے لوگ کاروبار اور رزق کی کمی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور رزق میں اضافہ چاہتے ہیں اس کے لئے نبی پاک حضرت محمدﷺ کا بتایا ہوا وظیفہ نہایت ہی مجرب عمل ہے-

رزق میں اضافہ کے لیے حدیث مبارکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی اور وہ پھر گئی یعنی رزق کی بہت کمی اور تنگی ہو گئی ہے-

آپ ﷺ نے فرمایا تم فرشتوں کی صلوت اور مخلوق کی تسبیح سے کہاں غافل ہو اور اسی کی وجہ سے ان کو رزق ملتا ہے۔ تم یہ طلوع فجر کے وقت یعنی فجر کی نماز سے پہلے ایک سو بار پڑھودنیا زلیل ہو کر تمہارے پاس آئے گی یعنی رزق اور دوسری نعمتوں کی کثرت ہو جائے گی-

پھر آپ ﷺ نے یہ کلمات اپنی زبان اقدس سے ادا فرمائے۔سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ ۔ ترجمہ: اللہ تعالی کی حمد کے ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں اللہ تعالی عظمت والا ہے پاک ہے۔ میں اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔

وہ شخص چلا گیا۔ کچھ عرصہ ٹھہر کر دوبارہ آیا تو عرض کیا یا رسول اللہ دنیا میری طرف متوجہ ہو گئی ہے۔ پس مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں اسے کہاں رکھوں یعنی تسبیح ملائک کا ورد کرنے سے اللہ پاک نے اتنا زیادہ عطا فرمایا ہے کہ سنبھالا نہیں جارہا۔

نوٹ : اس تسبیح کا وِرْد  حتَّی الامکان طُلُوع صبحِ صادِق کے ساتھ ہو ،  ورنہ صبح سے پہلے ،  جماعت قائم ہوجائے تو اُس میں شریک ہوکر بعد کوعَدَد پورا کیجئے اور جس دن قبلِ نماز بھی نہ ہوسکے تو خیر طُلُوعِ شمس  (یعنی سورج نکلنے ) سے پہلے پڑھ لیں-

Leave a reply