کوئی عروج دے نہ زوال دے مجھےصرف اتنا کمال دے:مستقبل تمہاراہی ہے،وزیراعظم کااپنےنوجوانوں کوعلامہ اقبال کا پیغام

0
51

اسلام آباد:کوئی عروج دے نہ زوال دے مجھے صرف اتنا کمال دے،وزیراعظم عمران خان کو اپنے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے حسب سابق وحسب روایت اپنے نوجوانوں کو پھر سے حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آباء کی زندگیوں کا مطالعہ کریں اورآگے بڑھنے کا گُرسیکھیں

 

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ‌ذریعے اپنے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی اس نظم میں بلندیوں‌کو چھونے کا درس ہے ، ان اشعار میں علامہ نے اپنے نوجوانوں کو اس بات کا درس دیا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم نے اپنی زندگیاں کیسے گزارنی ہیں

 

 

وزیراعظم پاکستان نے تو آج کمال ہی کردیا ، وہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنے اللہ پربہت ہی زیادہ بھروسہ ہے میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ‌نے میرے جوانوں کے بڑاحوصلہ دیا ہے ان کو بڑی عظمت دی ہے، اللہ رب العزت نے میرے جوانوں کو سلیقے دیئے ہیں مجھے بھی اپنے جوانوں پرفخرہے اورمیں ان کی کامیابی کے لیے دعا گُو بھی ہوں‌

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے اورپھرایک سچامسلمان اورسچا پاکستانی بھی ، میں اپنے جوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ مایوس نہیں ہونا آگے بڑھنا ہے، میں ان کامستبقل روشن دیکھ رہا ہوں مجھے اپنے جوانوں کی خداداد صلاحیتوں پربڑا فخر ہے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرے نوجوان علامہ اقبال کی زندگی سے سیکھیں اوران کی زندگیوں سے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں ،عمران خان نے پھر کہا کہ میرے نوجوانوں مشکل وقت آتے رہتے ہیں ، ان مشکل اوقات میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے والے اورصبروشکرکرنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں مجھے امید ہے کہ آنے والے وقتوں‌میں میرے نوجوان دنیا کے سب سے کامیاب نوجوان ہوں گے اور اپنی قوم کے ترجمان ہوں گے

Leave a reply