اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،شہبازشریف کرونا نہیں کسی اورمقصد کے تحت آئے ، اصل ایجنڈے سے پردہ اٹھا دیا گیا
لاہور:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ، رضوان رضی نے شہبازشریف کی پاکستان واپسی کے اصل ایجنڈے سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کےمطابق معروف صحافی رضوان رضی نے اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی پاکستان آمد کے بارے میں وہ ہوش ربا انکشاف کردیا کہ جس سے ن لیگ کے درودیوارہل سکتے ہیں
ن لیگ کے اندرونی ذرائع کے مطابق خادم اعلیٰ اس شرط پر واپس آئے ہیں کہ خاقان عباسی، مریم نوازشریف اور احسن اقبال جیسوں کے مکو حکومت ٹھاپے گی اور وہ "ان" کو ڈلیور کریں گے، کیوں کہ ان تینوں کے بولنے سے حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے۔
دھت تیرے کی
اوئے مختاریا، نس جا اوئے انی دیا 🤔🤔— Rizwan Razi™ (@realrazidada) March 28, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی رضوان رضی جوکہ ن لیگ کے ایک جزباتی اورنظریاتی ورکرکے طورپرجانے جاتے ہیں اوریہی وجہ ہےکہ رضوان رضی ہمیشہ میاں برادران کی محبت میں وہ کچھ لکھ دیتے ہیں کہ پڑھنے والا بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا اورن لیگی یہ بیان بڑے دعوے سے کرتےہیں کہ رضوان رضی سچ بولتے ہیں اورحق بات کرتے ہیں
معروف صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے آج کے اہم اورتازہ بیان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کرونا وائرس کا سن کرپاکستان نہیں آئے بلکہ میاں صاحب تو پاکستان میں سیاسی ماحول کوگرمانے کےلیے تشریف لائے ہیں
رضوان رضی نے ہمیشہ کی طرح بہت با معنی اورخوبصورت ٹویٹ کرکے میاں شہاز شریف کے اس بیان کی نفی کردی کہ وہ کرونا وائرس کے پاکستان میں سرایت کرجانے کی وجہ سے عوام کی خیرخواہی کے لے ائے ہیں ،
رضوان رضی نے اپنی ٹویٹ میں اصل حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں میاں شہباز شریف اس لیے پاکستان آئے ہیں کیونکہ ن لیگ کو اس بات کا ڈر تھا کہ شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز شریف اوراحسن اقبال آج کل پھر سیاست کے میدان میں متحرک ہو گئے ہیں اوران کی موجودگی میں میاں صاحب ڈلیورنہیں کرپائیں گے
رضوان رضی کے مطابق شہباز شریف نے اس بات پرنوازشریف کی تجویز قبول کی کہ جب وہ پاکستان جائیں گے توپھرشاہد خاقان عباسی ،مریم نوازشریف اوراحسن اقبال کو چپ کرنا ہوگا اورمیاں شہباز شریف کی سیاسی اتباع کرنا ہوگی
رضوان رضی کا کہنا ہےکہ چونکہ ان تینوں ن لیگیوں کے بولنے سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہورہی تھیں اوراس کے ساتھ ساتھ یہ تینوں لیڈرن لیگ کے ورکروں میں مقبول ہورہے تھے ، اس لیے میاں شہبازشریف نے واپسی اس بات سے مشروط کی کہ جب وہ پاکستان جائیں گے توپھرشاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال وہی کچھ کریں گے جس کا حکم شہباز شریف دیں گے ، وہ اپنی سیاست نہیں چمکائیں گے