بھارت:ہماچل پردیش بس حادثہ 18 افراد ہلاک 30 زخمی بس گہری کھائی میں جاگری

0
31

نئی دہلی:بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کو حادثہ ،بس گہری کھائی میں جا گری 18 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی ہوگئے. بھارتی ذرائع کے مطابق یہ بس گڈا گشینی کی طرف سفر پر روا ں دواں تھی.ذرائع کے مطابق ضلع کلو کے علاقے بنجر کے نواح میں 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری.ضلع کلو کے پولیس آفیسر شیلانی نے میڈیا کو بتا یا کہ اس حادثے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زیادہ زخمی ہوئے .زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہپستال میں منتقل کیا جا رہا ہے.

ہماچل پردیش میں یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بڑے حادثے ہو چکے ہیں جس مٰیں اب تک سیکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں. حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد لے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی کام نہیں کررہی یہی وجہ ہے کہ ہماچل پردیش میں آئے روز ایسےحادثات ہوتے رہے ہیں

Leave a reply