عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر ہو چکے ہیں ۔مراد سعید

0
18

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور انکی گرفتاری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں عمران خان ہیں کہاں؟ اس پر نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف کی وجہ سے جلسے کے بعد بنی گالہ نہیں گئے بلکہ عمران خان پنجاب یا خیبر پختونخواہ جا چکے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما مسلسل کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کا کہہ رہے ہیں حماد اظہر ۔شاہ محمود قریشی سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ آج کی رات اہم ہے بنی گالہ پہنچیں وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے عمعان خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کے پی مین آ جائیں

یہ بھی اطلاعات ہین کہ عمران خان عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ بنی گالہ جائیں گے پہلے بھی وہ گرفتاری کے ڈر سے کے پی میں رہے اور ضمانت کروا کر بنی گالہ آئے تھے

عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں اس بات کا دعوی تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر ہو چکے ہیں

عمران خان اپنے گھر بنی گالہ میں مقیم ہیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو ہاوس اریسٹ کیا جا سکتا ہے ۔بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کارکنان بنی گالہ پہنچیں۔ تحریک انصاف کی ہر ممکن کوشش یے کہ عمران خان کی گرفتاری نہ ہو سکے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی بڑھائی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے حامیوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

یادرہےکہ اس سےپہلےسابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بنی گالہ میں بجلی غائب ہوگئی لیکن کارکن بڑی تعداد میں عمران خان چوک پر پہنچ رہے ہیں، پولیس کا کہنا گرفتاری نہیں کررہے سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نفری بڑھا دی ہے،غیر متعلقہ افراد کے بنی گالہ جانے پر پابندی لگا دی گئی، خاردار تار لگا کر راستہ بند کیا گیا، ایف سی کی نفری موجود ہے ، جس کی وجہ سے گرفتاری کے خدشات ظاہرکیے جارہے ہیں‌

پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی عمران خان چوک پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply