ڈاکوکھلے عام لوٹ مار میں مصروف، شہری سراپا احتجاج

0
39

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو کھلے عام لوٹ مار میں مصروف رہے جبکہ ماڈل پولیس اخروٹ ،سگریٹ برآمدگی میں مصروف تھی- شہری جائیں تو کہاں جائیں- ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈکیتی کی واردات عروج پر ہونے کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی –

ڈیرہ اسماعیل خان گزشتہ دنوں تحصیل کلاچی میں ڈکیتی کی واردات ہونے کے بعد دکاندار سراپا احتجاج ہوگئے- دکانداروں نے صبح سات سے دن دس بجے تک دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا اور تحصیل کلاچی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی ہے- احتجاج جاری مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس فل فور کاروائی کرے –

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے ڈاکو کھلے عام لوٹ مار میں مصروف ماڈل پولیس اخروٹ ،سگریٹ برآمدگی میں مصروف شہری جائیں تو جائیں کہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اخروٹ برآمدگی، سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف تو چھاپے مار رہی ہے اور کارروائیاں تو کر رہی ہے لیکن ڈاکوؤں کو کھلے عام چھوٹ دے رکھی ہے-

Leave a reply