روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اورمیزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےنامور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے –

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اورمیزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا ہے کہ روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں


عامر لیاقت نے لکھا کہ روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں-

واضح رہے کہ 2 جون کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سینئیر اداکارہ کوویڈ 19 کا شکار ہو گئیں ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا جبکہ دو روز قبل ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں کورونا وارڈ میں شفٹ کیا گیا تھا ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹھیک ہو رہی ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-

اس سے قبل ہمایوں سعید نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے اداکارہ کی صحت کے لیئے دعاؤں کی اپیل کی تھی-

ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

Comments are closed.