افغانستان: اسکول پر راکٹ حملے میں 50 طالبات سمیت 75افراد جاں بحق:درجنوں شدید زخمی

0
29

کابل:افغانستان: افغانستان: اسکول پر راکٹ حملے میں 50 طالبات سمیت 75 افراد جاں بحق:درجنوں شدید زخمی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول پر پہلے کار بم دھماکا کیا گیا اور 2 راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 50 طالبات سمیت 75 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طالبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 سے زائد طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان نے کابل کے ایک اسکول میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جدوجہد میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان، افغانستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے سال طالبان اور امریکہ نے 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں القاعدہ کے حملوں کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر فوج کشی کردی تھیپاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان نے کابل کے ایک اسکول میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جدوجہد میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان، افغانستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے سال طالبان اور امریکہ نے 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں القاعدہ کے حملوں کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر فوج کشی کردی تھی

Leave a reply