باجوڑ کے سرحدی علاقوں پرافغانستان سے راکٹ حملے،بڑے پیمانے پرجانی نقصانات کی اطلاعات

0
24

پشاور:باجوڑ کے سرحدی علاقوں پرافغانستان سے راکٹ حملے،بڑے پیمانے پرجانی نقصانات کی اطلاعات ، پشاور سے ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر ایک بار پھر متعدد راکٹ حملے ہوئے ہیں‌

باجوڑ کے علاقے میں ان راکٹ حملوں سے7 بچے زخمی ایک بچہ جان بحق ہواہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں موخا ، غندئی اور گلئی میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔راکٹ حملوں کے بعد ماموند قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والے مزید نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ان راکٹ حملوں مین زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ ، خبیب ، تسبیحہ ، داداللہ ، افسا کے نام شامل ہیں۔راکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں موخا، غندئی اور گلئی پر گرائے گئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پورجوابی کاروئی جاری ہے اور سویلین آبادی میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرہ گھر اور علاقے میں باجوڑ پولیس اور پاک فوج فرنٹیئر کور نوجوانوں نے امداد کاروائیاں شروع کردی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشسش کی جا رہی ہے اور سویلئن آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Leave a reply