
بیٹی کی پیدائش کے بعد عالیہ بھٹ کی پہلی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے ، فلم کا نام ہے راکی اور رانی کی پریم کی کہانی. فلم کو کرن جوہر نے بنایا ہے. اس فلم کے زریعے عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پہلی مرتبہ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں.کرن جوہر نے اعلان کیا تھا کہ فلم اپریل میں ریلیز کی جائیگی لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اب یہ فلم اپریل کی بجائے جولائی میں ریلیز ہوگی ، کرن جوہر نے بعد عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر فلم کا پوسٹر اور ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا. اپریل کی 28 تاریخ کو
ریلیز ہونے والی اس فلم کے حوالے کرن جوہر نے کہا کہ حکایت ہے صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے تو اس شاندار اور خاص کہانی کی مٹھاس کو بڑھانے کیلئے ہم پوری محبت سے آرہے ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر کو پہلی بار اس فلم کے زریعے ایک ساتھ دیکھا جائیگا، شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں. جیسے ہی کرن نے فلم کی نیی تاریخ کا اعلان کیا تو انہیں مداحوں نے کہا کہ ہم فلم دیکھنے کے منتظر ہیں.