شاباش !روحیل اصغرصاحب آپ نے پنجاب کوگالی اور باقی صوبوں میں نفرت پھیلائی:فرخ حبیب

0
50

اسلام آباد :روحیل اصغرصاحب آپ نے پنجاب کوگالی اورباقی صوبوں میں نفرت پھیلائی:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمملکت فرخ حبیب نے ن لیگ کے ممبرقومی اسمبلی روحیل اصغرکی طرف سے پھیلائے گئے زہرپرسخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ ہمارا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت سکھاتا ہے،

فرخ حبیب کہتے ہیں کہ روحیل اصغر نے پنجاب کوگالی دے کردیگرصوبوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے

فرخ حبیب کہتے ہیں‌ کہ غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں, گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے, رکن اسمبلی روحیل اصغر کی جانب سے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دینے پر حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا-

ایک بیان میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمارا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت سکھاتا ہے، غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔ فرخ حبیب کا مزیدکہنا تھا کہ اس بیان پر بھی ن لیگ کی قیادت شیخ روحیل کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کرے گی۔

Leave a reply