رومانین موسیقارایڈریئن سینا کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

0
28

رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے اپنے پیغام میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی-


موسیقار نے آصف غفور کے ساتھ ایک بار پھر چائے پینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر آپ کے ساتھ زبردست چائے پینے کے لیے بیتاب ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جن میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی شامل ہیں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال رومانیہ کے میوزک بینڈ ایکسینٹ سے تعلق رکھنے والے موسیقار ایڈریئن سینا نے اس وقت کے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں چائے کے لیے مدعو کیا ملاقات کے بعد ایڈریئن سینا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں رومیانیہ سے پاکستان آنے اور میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملا۔


یاد رہے کہ روما نیہ کے مشہور بینڈ اکسینٹ کو 24 نومبر 2019 کو لاہور میں پرفارم کرنا تھا اور ان کی پرفارمنس کا انعقاد کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیاتھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے باعث کنسرٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔

Leave a reply