روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

0
34

وزیراعظم عمران خان کیساتھ ایک اہم ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس پر اعتراض نہیں کیا تھا۔

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملہ پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

ملاقات کے دوران فریقین نے پاک۔روس دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور روس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھے کا فیصلہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے گذشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی۔

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کرانے کےلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان  دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فریقین نے افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

Leave a reply