fbpx

روس اور پاکستان میں تعلقات بڑھانے کیلیے کیا پیشرفت ہوئی؟ وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

روس اور پاکستان میں تعلقات بڑھانے کیلیے کیا پیشرفت ہوئی؟ وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی اسلام آباد آمد پر مشکور ہیں،

وزارت خارجہ میں روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کاخواہاں ہے،چاہتے ہیں روس اور پاکستان تجارت سمیت تمام شعبو ں میں تعاون فراہم کریں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں بھی میں اہم امور پر گفتگوکی ،گیس پائپ لائن،خطے میں امن ،تجارت اور دیگر معاملات پرآگے بڑھ رہے ہیں،دفاعی سطح پر بھی روس اور پاکستان ایک دوسرے کو معاونت فراہم کریں گے ،افغانستان میں قیام امن کے لیے روس کا کردار قابل تحسین ہے، روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ماسکو میں ہونے والا اجلاس روس سے معاشی تعلقات بڑھانے کاذریعہ بنے گا،روس سے دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ،روسی ہم منصب کے دورے سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا،

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سےاقتصادی تعلقات مزید بڑھائیں گے توانائی ،فلیگ شپ منصوبےنارتھ ساوتھ گیس لائن پر بھی بات ہوئی ،پاکستان سےعالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،

قبل ازیں روسی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا،روسی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا،

وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.