fbpx

روشن مستقبل کی تلاش میں نکلے ہمیشہ کے لیے موت کی آغوش میں

روشن مستقبل کی تلاش میں نکلے ہمیشہ کے لیے موت کی آغوش میں

باغی ٹی وی : لیبیا میں رمضان المبارک میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا جب کشتی الٹنےسے کئی افراد کی موت واقع ہوگئی . لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے اس میں سوا 50 افراد جان کی بازی ہار گئے . جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق آفریقی ممالک سے ہے تا ہم ان میں مصری شہری بھی موجود ہیں.
کستنی الٹنےکے بعد ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جو کہ ڈوب جانے والے افراد کو تلاش کرر رہے ہیں. لیکن ان میں اب زندہ بچ جانے کی امید نہیں رہی ہے .

خیال رہے کہ آفریقی اور شام کے علاقے سے جہاں جنگ نے عشروں سے تباہی مچا رکھی ہے لوگ مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یوربی ممالک کا رخ کرتے ہیں . ان کا یورپ داخلےکا راستہ سمندر ہے جہاں‌ لوگ ان سے زیادہ پیسے لے کر یورپ کے ساحلوں تک پہنچانے کا لالچ دیتے ہیں‌اور اس طرح ایک ایک کشتی میں بہت زیادہ اوور لوڈنگ کر کے سمندر میں سفر جاری کیا جاتا ہے .

اکثر و بیشتر سمندر کی بے رحم لہریں اس کشتی کو ڈبو دیتی ہیں جو پہلے ہی زیادہ وزن کی وجہ سے ہچکولے کھا رہی ہوتی ہے . یوں حسین خوابوں کو آنکھوں میں سجائے یہ لوگ ہمیشہ کی نیند سو جاتے ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.