ڈی جی خان : منظور شدہ نقشہ نہ ہونے پر رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) منظور شدہ نقشہ نہ ہونے پر رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔
تفصیل کے مطابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر انور بریار کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ کالونیوں اور بغیر منظور شدہ نقشے پر بننے والی غیر قانونی کالونیوں کے خلاف ضلع کونسل چیف افسر چوہدری ارشد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں تیزی سے جاری۔سی او چوہدری ارشد نے آج دیگر ضلع کونسل افسروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر غیر قانونی طور پر بننے والی غیر منظور شدہ رائل آرچرڈ ہاوسنگ کالونی کو مکمل سیل کردیا
اس موقع پر سی او ضلع کونسل چوہدری ارشد کا کہنا تھا کہ کمشنر لیاقت علی چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر انور بریار کی ہدایت پر بغیر کسی سیاسی دباؤ یا اثر رسوخ کے بلاامتیاز کاروائیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی۔بعدازاں انتظامیہ کی کارروائی پر جب رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو وہ موقف دینے سے قاصر رہے