ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گیا۔24 قیراط 10 گرام سونا 3086 روپے کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے پر آ گیا۔22 قیراط 10 گرام سونا 2829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 422 روپے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 60 روپے کمی سے 3 ہزار 448 روپے ہو گئی۔10 گرام چاندی 52 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 956 روپے کی سطح پر آ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 3295 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد 24 قیراط خالص سونا 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا

ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا

نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

Shares: