روزہ اور صحت مند غذائی عادات

0
59

دُنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہوگیا جبکہ پاکستان میں کل یعنی بروز اتوار کو پہلا روز ہوگا،رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے اور روزہ جسم کو نقصان دہ زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے، صحت مند غذائی انتخاب کے نتیجے میں انسان کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے تاہم، افطار کے کھانے کے دوران زیادہ کھانا کھانا یا افطار اور سحری کے درمیان کافی مقدار میں ہائیڈریٹ نہ کرنا صحت کے مسائل یا موجودہ مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔

رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ سحری کا مقصد ہمیں طاقت، توانائی اور پائیداری فراہم کرنا ہے یہ کھانا صحت بخش اور بھر پور ہونا چاہیے روزے کے دوران سحری جسم کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ افطار کا مقصد ہمارے جسم کو دوبارہ توازن اور ریچارج کرنا ہے
روزے کو بہتر بنانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں صحت مند خوراک کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے درج ذیل امور کا خیال رکھ کر آپ اس ماہ صیام کی بابرکت سعادتوں کو صحت مند زندگی میں تبدیل کرسکتے ہیں جن میں سبزیاں، اناج، گری دار میوے، پھل اور دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔

ماہر غذائیت نے تجویز کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار اور سحر میں وافر مقدار میں پانی پئیں سحری کے وقت خود کو پانی سے بھرلینا بھی کوئی اچھا خیال نہیں۔زیادہ بہتر یہ ہے کہ رات بھر میں اپنے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھائیں۔ افطار میں دو گلاس پانی کے ساتھ آغاز کریں! سونے کے وقت تک ہر گھنٹے میں ایک گلاس پانی پیئیں۔

رمضان کےروزے رکھنا ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی صحت کیلئے مفید ،مفتی تقی عثمانی

اس طرح آپ کو چھ گلاس پانی پی لینا چاہئے جبکہ سحری کے وقت دو گلاس پی کر آپ دن بھر کے لیے 8 گلاس پانی اپنے جسم کا حصہ بنالیں گے، جو عام طور پر کافی ثابت ہوتے ہیں۔سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک گھومنے سے گریز کریں تاکہ پسینے کی شکل میں جسم میں نمی کی کمی نہ ہو، یاد رکھیں کہ چائے اور کافی جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار کرتے ہیں اور یہ آپ کے انتخاب نہیں ہونا چاہئیے۔

سحری میں متوازن کھانا کھائیں، افطار میں زیادہ سے زیادہ مشروبات لیں، اناج جیسے دلیہ اور جو وغیرہ کا استعمال کریں ،شہد کو لازمی افطار اور سحری میں شامل کریں، بادام، اخروٹ، زیتون اور ایوکاڈو شامل کریں-

ماہِ رمضان میں مصنوعی کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں ، رمضان میں ڈائٹنگ نہ کریں ، افطار کے فوراً بعد بہت ٹھنڈا اور بہت گرم مشروبات نہ لیں پروسیس شدہ اور پیک شدہ کھانوں سے دور رہیں-

بہترین اوقات جن میں پانی پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

تلے ہوئی کھانوں سے پرہیز کریں خاص طور پر افطار میں، زیادہ چکنائی اور زیادہ کیلوریز والی غذاؤں سے پرہیز کریں افطار میں پکوڑوں کی بجائے صحت مند چنا چاٹ کو ترجیح دیں جس میں مختلف سبزیاں اور مصالحوں یا دہی بڑے موجود ہوں جو کہ کم تیل والے ہوتے ہیں-

آپ گوشت کھانے کے شوقین نہیں، تو غذا میں انڈا، دودھ ، گری دار میوے اور دالیں ضرور شامل رکھیے یہ غذائیں ہمیں پروٹین فراہم کرتی ہیں جسم کے خلیے یہی عنصر پاکر اپنا کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔

رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

Leave a reply