روزہ رکھنے سے نواز شریف کی طبیعت بگڑ سکتی ہے، ذاتی معالج

0
5

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے محکمہ داخلہ کو درخواست میں کہا ہے کہ نوازشریف کوجیل میں ہمہ وقت علاج کی سہولت میسررہنی چاہیے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج نے محکمہ داخلہ کو درخواست لکھی ہے جس میں کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے ،نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے،روزے رکھنےسے طبیعت بگڑسکتی ہے، نوازشریف کوجیل میں ہمہ وقت علاج کی سہولت میسررہنی چاہیے،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تا حال نوازشریف کے ذاتی معالج کی درخواست کا جواب نہیں دیا.

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف میڈیکل کمپلیکس ایک معمولی نوعیت کااسپتال ہے جہاں نواز شریف کا معائنہ کروایا گیا،پنجاب حکومت ان کی فیملی سےبہترعلاج کروارہی تھی. شہباز گل نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کو نوازشریف کے علاج بارے خط لکھا تھا ،نوازشریف کواپنی مرضی کے ڈاکٹراوراسپتال سےعلاج کرانے کی آفرکی تھی ،عدالت نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کی طبی بنیادوں ہر ضمانت دی تھی لیکن شریف خاندان نے 6ہفتے محض ٹیسٹ کروانے میں ضائع کیے، شہباز گل نے مزید کہا کہ عدالت کےاحکامات ہیں آج7مئی کونوازشریف واپس جیل میں ہوں،جیل مینول کےمطابق آج شام غروب آفتاب سے پہلے نوازشریف کوجیل میں ہوناہے ،دیکھنا یہ ہے وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں یااپنی من مانی،

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرامن کارکنان کے جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمے دار ہو گی.مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کوجیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے ،پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،انہوں نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت عقل اورہوش کے ناخن لیں اوربوکھلاہٹ میں حماقت نہ کرے .مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کو چھوڑنے جیل تک جائیں گی ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوں گے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کافیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی ،رائیونڈ سے کوٹ لکھپت تک حمزہ شہباز،مریم نواز آخری لمحے تک ساتھ ہوں گے .

رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں‌ پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں‌ پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔

جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کی‌صدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟

Leave a reply