آر پی او مردان اور کمشنر مردان کا صوابی کا دورہ

0
35

آر پی او مردان یاسین فاروق اور کمشنر مردان منتظر خان نے صوابی کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرکے فاتخ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان اور ڈی سی صوابی شاھد محمود خان بھی موجود تھے۔ آر پی او مردان یاسین فاروق اور کمشنر مردان منتظر خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات بھی چیک کیے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق اور کمشنر مردان منتظر خان نے صوابی کا دورہ کرکے گزشتہ سال پولیو مہم میں شہید ہونے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھر گئے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ یاد رہے ایک سال قبل نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز شہید ہوئی تھیں۔ آر پی او مردان اور کمشنر مردان نے شہداء کے لواحقین سے ہر قسم کی امداد و تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر آر پی او مردان یاسین فاروق اور کمشنر آف مردان منتظر خان نے صوابی میں انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی چیک کی۔

Leave a reply