ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ

تونسہ شریف،باغی ٹی وی (عبدالسلام نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ ۔بین الصوبائی چیک پوسٹ تریمن کا وزٹ ۔سرکل آفس تونسہ میں پریس کانفرس اور سنگین مقدمات سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد ،سرکل تونسہ کے زیرتفتیش سنگین مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لے کر مدعیان کو سماعت کیا ۔تھانہ سٹی اور صدر تونسہ کا ملاحظہ. جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کاحکم
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ ایس ڈی پی او آفس تونسہ شریف پہنچنے پر ڈی پی او ڈی جی خان غیور احمد خان نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیااور پولیس کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی ۔آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او کے ہمراہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی سرحد پر واقع بین الصوبائی چیک پوسٹ ترمن کا وزٹ کیا ۔ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے مراحل، گاڑیوں کی سویپنگ اور تلاشی کے طریقہ کار سے متعلق آر پی او کو بریف کیا ۔آر پی او نے چیک پوسٹ پر سمارٹ ویری فیکیشن اینڈ الرٹ سسٹم (SVAS) )اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم (AVLS) )سمیت دیگر اہم سافٹ وئیرزکے ذریعے چیکنگ کے مراحل کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے کہ دوران چیکنگ تمام مراحل کی بذریعہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے ۔ جدید ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرتے ہوئے چیک پوسٹ سےگزرنے والے تمام شہریوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کوہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ آر پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ پ اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں ۔آر پی اونے اہلکاران کو در پیش مسائل سماعت کیے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔چیک پوسٹ ترمن کے وزٹ کے بعدآر پی او سید خرم علی ایس ڈی پی او آفس تونسہ پہنچے جہاں پر آرپی اوکی زیرصدارت پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔کانفرنس میں ڈی پی او ڈی جی خان ،ایس ڈی پی او تونسہ اور دیگر افسران سمیت میڈیا نمائندگا ن نے شرکت کی ۔آر پی او نے پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے تونسہ پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہگذشتہ دوماہ میں تونسہ پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد مجرمان کوٹریس آوٹ کرکےگرفتارکیا جن سے سرقہ وڈکیتی شدہ32 عدد موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیئے گئے ۔ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سرکل تونسہ پولیس نے8085گرام چرس،256لیٹر شراب ،2125گرام افیون برآمدکی اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 18 پسٹل،4بندوقیں،2عدد کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کی گئیں۔اس کے علاوہ سرکل تونسہ پولیس کی طرف سے 2022میں اب تک2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے ۔ تونسہ پولیس نے متعدد سنگین مقدمات کی تفتیش مکمل کی جس میں آڑھتی وزیر احمد کے اندھے قتل اور تھانہ ریتڑہ میں10 لاکھ ڈکیتی کے مجرمان سمیت 3 قتل اور 4 ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث مجرمان کو ٹریس آوٹ کرکے گرفتار کیا ۔ آر پی اوسید خرم علی نے شاندار کارکردگی کو سہراتے ہوئے ایس ڈی پی او تونسہ رانا جان محمد اور ان کی ٹیم کے افسران اور اہلکاران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان کیا اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔پریس کانفرنس کے بعد آر پی او سید خرم علی کی زیرصدارت ایس ڈی پی او آفس تونسہ میں میٹنگ کا انعقادہوا۔میٹنگ میں ڈی پی او ڈی جی خان سمیت سرکل تونسہ کے سرکل آفیسر ،ایس ایچ اوزاور سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران شریک ہوئے ۔آر پی او نے سنگین مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیا اور سنگین مقدمات کے مدعیان کوبھی سماعت کیا ۔اس موقع پر آرپی او سید خرم علی نےسرکل تونسہ کے سرکل آفیسرکو سنگین مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کرنے ،مقدمات میں مطلوبہ مجرمان کی گرفتاری اور مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسوکرکے چالان عدالتوں میں بھجوانےکے احکامات جاری کیے۔میٹنگ کے بعد آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ سٹی اور صدر تونسہ کا ملاحظہ کیا ۔ تھانہ جات کے ملاحظہ کے دوران تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی تکمیل ،فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ ،اسلحہ خانہ ، مال خانہ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ،تھانہ جات کی حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی ۔ ملاحظہ کےدوران آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔عورتو ں اور بچوں کے خلاف جرائم پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جاے ۔ سنگین جرائم کی اطلاع پر سپروائزری افسران موقع پر پہنچیں ۔ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر تکمیل چا لان تک تفتیش کی خودنگرانی کریں ۔ زیرتفتیش سنگین مقدمات قتل ، ڈکیتی ، رابری ،اغوا ، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ، ریپ ، وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کریں ۔جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ملزمان کی بہتر انٹیروگیشن کی جائے تاکہ ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا ملے سکے۔آر پی او نےدوران وزٹ تھانہ سٹی اور صدر تو نسہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرکے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لے کرتعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور تعمیراتی سامان کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔

Leave a reply