آر پی او ڈی جی خان کی جانب سے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

0
25

آر پی او ڈی جی خان فیصل رانا، ڈی پی او آفس تشریف لائے جہاں ان کو سلامی دی گئی،انہوں نے کانسٹیبل شہید سیف اللہ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا، شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی اس کے بعد پولیس لائن ڈرائیونگ سکول میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شہداء پولیس کی فیملی کی کفالت اور انکو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس مقصد کے لئے ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انکو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کوفوری حل کرنے سے ہی پولیس عوام کو بہتر خدمت فراہم کر سکتی ہے جب ایک ملازم جو خود مسائل میں گھرا ہوا ہو گا وہ عوام کو بہتر خدمت فراہم نہیں کر سکتا،اسلئے پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کمپیوٹرائزڈ شکایت سیل قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا صحافت ایک با عزت شعبہ ہے،صحافی اپنے اخبارات اور چینلز پر کرونا سے آگاہی فراہم کریں اور عوام حکومت پنجاب کے دئیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ماسک لازمی طور پر پہنیں،ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نےکہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے

Leave a reply