آر پی او مظفر گڑھ کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری

0
43

مظفرگڑھ لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر عمل کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے آر پی او فیصل رانا ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا نے8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کے لئے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم۔کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،چاروں کنٹرول رومز کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے آر پی او آفس میں 24/7کام۔

کرنے والے کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر عمل کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،ہمارے ساتھ تعاون کے لئے پاک فوج اور رینجرز کے افسران اور اہلکار بھی موجود ہوں گے

انہوں نے کہا کہ موثر نگرانی اور سپرویژن سے ہی لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کے سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں،آر پی او نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے تمام سرکلز دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر کے اسے ڈی پی او کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے منسلک کریں ،جبکہ ڈی پی اوز دفاتر کے کنٹرول روم آر پی او آفس کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے ،جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے مربوط یہ سسٹم اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ ریجن کے چپے چپے پر لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کا اطلاق کروایا جائے۔

آر پی او نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز کی مکمل۔پابندی کرتے ہوئے ڈی پی اوز اپنے اضلاع جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز کی نگرانی کریں گے،میں خود بھی فیلڈ میں رہوں گا تاکہ لاک ڈاؤن کو اس کے حقیقی سپرٹ کے ساتھ نتیجہ خیز اور موثر بنایا جا سکے ،آر پی او نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا جیسی موذی وبا سے معاشرے کو بچانا پولیس کی ایسی ذمہ داری ہے جس پر عمل کر کے ہم محکمانہ فرائض بھی ادا کر سکتے ہیں جبکہ انسانیت کو وبا سے بچانے کے حوالےسے فرض شناسی کے اقدامات ہمیں آخرت میں سرخرو کرنے کا باعث ہوں گے۔

Leave a reply