ڈی جی خان : آرپی او نے راجن پور ہسپتال میں کچہ میں ڈاکوؤں کے حملہ سے زخمی ہونے والےجوانوں کی عیادت

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ضلع راجن پور کا دورہ ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں کچہ پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوں کے حملہ کے دوران زخمی ہونے والےجوانوں کی عیادت ، دلیری و جوانمردی سے مقابلہ کرنےاور بروقت جوابی کاروائی پر جوانوں کو خراج تحسین ۔ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ۔ پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تخصیص کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع راجن پورکا دورہ کیا۔ راجن پور پہنچنے پر ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیا ۔آر پی او نےڈی پی او راجن پور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کاوزٹ کیا۔ آر پی او نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں کچہ ایریا روجھان میں ڈاکوں سے مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والےپولیس کے جوانوں کی عیادت کی اور دلیری وجوانمردی سے ڈاکوں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔آر پی او نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرکے زخمی جوانوں کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر آر پی او سیدخرم علی کا کہنا تھاکہ جوانوں کے حوصلے بلند ہیں جوانوں کا عزم وہمت فورس کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ جوانوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال وزٹ کے بعد آرپی او سید خرم علی ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پور پہنچے جہاں پر ڈی پی اومحی الدین نے کچہ ایریا میں جرائم پیشہ گینگز کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کی حکمت عملی ،کچہ میں تعینات نفری اور پولیس پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوں کے حملہ اور پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی سے متعلق آر پی او کو بریف کیا۔ آج صبح لنڈ گینگ اورعمرانی گینگ کے ڈاکوں نے کچہ ایریا روجھان میں قائم پولیس پکٹ بہار ماچھی پر حملہ کیا۔ پولیس کے جوانوں نے ڈاکوں کا دلیری و جوانمردی سے مقابلہ کیا ۔فائرنگ کے تبادلہ کے دوران پولیس کے پانچ جوان زخمی ہوئے جبکہ دوبدنام زمانہ ڈاکو لنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لنڈ اور گورا عمرانی ہلاک ہوگئے اور لنڈ وعمرانی گینگ کے 09 ڈاکو زخمی ہوئے۔ خدا بخش لنڈ 18 لاکھ سر کی قیمت کا ڈاکو پولیس کو تین درجن سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔دونوں ہلاک ڈاکوؤں پر پولیس مقابلے، دہشت گردی ، ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات درج تھے۔ آر پی اوسیدخرم علی نے کچہ میں قیام امن کے لیے پولیس کے جوانوں کی جرات ، بہادری اور بروقت جوابی کاروائی کو سراہا۔ آر پی او نے کچہ ایریا میں مزید اضافی نفری تعینات کرنے اور ملازمان کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر آر پی کا کہنا تھا کہکچہ سےجرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تخصیص اورجامع حکمت عملی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں کسی کو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر اور ان کےسہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر انشاء اللہ کچہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ۔

Leave a reply