مستحق طلبہ کے تعلیم کے لئے ڈھائی کروڑ روپے مختص

0
23

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) مستحق طلبہ معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ
مستحقین کا حق ان تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی انیس جبار خان
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے زکوۃ عشر کمیٹی کی جانب سے چیک تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ تھے

اس موقع پر چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی انیس جبار خان نے پانچوں تحصیلوں کے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل صاحبان کو مدعو کیا جن کو انہوں نے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم کے چیک دیے

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا ڈھائی کروڑ روپے کے چیک مستحق طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے تقسیم کیے گئے ہیں جس سے طلبہ کے تعلیم پر آنے والے اخراجات اور ان کی بہتر نشوونما کے لئے ہیں ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ نے کہا کہ مستحق طلبہ معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے جبکہ چیئرمین زکات عشر کمیٹی انیس جبار خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کا حق ان تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی اس کے علاوہ بھی جہاں تک ممکن ہوسکے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے گا

آج ڈھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم کے چیک شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے پرنسپل صاحبان کے حوالے کر دیے گئے ہیں جس سے تمام پڑھنے والے بچوں کو فی کس چار ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

Leave a reply