انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی جی بی 5 روپے ٹیکس:حماد اظہراورڈاکٹرشہبازگل وزیراعظم کی حمایت میں‌ آگئے

0
51

اسلام آباد : انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی جی بی 5 روپے ٹیکس:حماداظہراورڈاکٹرشہبازگل وزیراعظم کی حمایت میں‌ آگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی گیگا بائٹ 5 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے،

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2021-22 میں یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس لگایا جائے گاانٹرنیٹ ڈیٹا ایک گیگا بائٹ پر5 روپے اضافی دینا ہوگا۔

دوسری طرف اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی۔

 

 

اسی طرح معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی گیگا بائٹ(GB) پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے۔
وزیراعظم صاحب اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا۔

وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہئیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تا کہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے

Leave a reply