آرایس ایس کے انتہا پسندوں کو کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دیا گیا ہے، صدر مملکت

0
25

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور اس کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے،

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور اس کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر دیرینہ حل طلب بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے سپیکر سری داتو محمد عارف بن یوسف کی قیادت میں بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت نے وفد کو بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں جہاں5 اگست 2019ءسے لوگ کرفیو میں محصور ہیں۔ مواصلاتی رابطے معطل ہیں اور خوراک و ادویات کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی کے بھی شدید خطرات ہیں۔ بھارت کی فاشسٹ حکومت اپنی فسطائیت پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے اور اس نے آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو لوگوں کو قتل کرنے کالائسنس دے رکھا ہے۔

بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کب ہو گی؟ طے پا گیا

Leave a reply