سٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم جنہوں نے انڈین پنجابی فلم چل میرا پت میں کام کیا ہے ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. روبی انعم ایک اور انڈین پنجابی فلم میںکام کررہی ہیں، روبی انعم کہتی ہیں کہ چل میرا پت میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا . اس فلم کے ہیرو امریندر سنگھ بہت اچھا بچہ ہے فلم کی پوری کاسٹ تجربہ کار تھی . امریندر سنگھ کو تو میں نے کئی بار آن سیٹ چھوٹے منہ والا کہا. روبی نے کہا کہ چل میرا پت میں کام کے دوران میرا بہت خیال رکھا گیا، مجھے پرہیزی کھانا دیا جاتا تھا ، میرے لئے ایک خاتون کک رکھی گئی تھی جو ہر روز تازہ اور
میری پسند کا کھانا بنا کر مجھے کھلاتی تھی. روبی نے یہ بھی کہا کہ میں نے عمر کے اس حصے میں فلموں میں کام کیا ہے جس میں لڑکیاں فلموں سے ریٹائرمنٹ لے لیتی ہیں. لیکن میںبہت خوش ہوں ، چل میرا پت میں مجھے جو کردار دیا گیا وہ ایسا تھا کہ اس عورت کی نہ کوئی اولاد ہوتی ہے اور نہ ہی اسکا شوہر وہ اکیلی ہوتی ہے. لیکن میں ایک اور انڈین پراجیکٹ میں کام کررہی ہوں اس میں میرا کردار یقینا الگ ہو گا. میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسا کام کروں جس سے میرے ملک پاکستان کی عزت بڑھے.