رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

0
21

رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

بلاول زرداری نے مزید کہا رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے، غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ایم پی اے کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کی انکوائری کے بعد ملزمان کیخلاف ایکشن ہو گا، اس قتل میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئی

واقعہ نوشہرو فیروز میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کو تین گولیاں لگیں ، ایم پی اے شہناز انصاری کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ہسپتال جا کر وہ جان کی بازی ہار گئیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا اور انہیں گاؤں سے آنے سے منع کیا گیا تھا لیکن وہ چالیسویں کی تقریب میں گاؤں آئیں اور واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا.

شہناز انصاری پیپلز پارٹی کی دیرینہ رکن تھیں اور وومین ونگ کی رہنما بھی رہیں، پولیس کے مطابق دشمنی کی وجہ سے ایم پی اے کو قتل کیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گئے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو حکم دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی ایم پی اے فائرنگ چھوٹی بہن کے دیور نے کی، دیور وقار فائرنگ کر کے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھوٹی بہن کا سسرالیوں سے جگہ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، خاتون ایم پی اے بہن کے شوہر کے انتقال پر سسرالیوں کے گھر گئیں تھیں۔ جگہ کہ تنازعے پر خاتون ایم پی اے کو مقدمہ درج کرانے کو کہا تھا۔

Leave a reply