رانا ثناء اللہ پر فرد جرم، عدالت نے ایسا کیا کہا کہ اے این ایف حکام ہوئے پریشان

0
22

ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہورنے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2نومبر تک توسیع کردی ،رانا ثناء اللہ کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی، عدالت نے سماعت کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی اور رانا ثناء اللہ کو 2 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

 

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ کمرہ عدالت میں ریکارڈنگ نہ کریں ورنہ حکم دیں گے کہ عدالت میں5سےزیادہ بندے نہ ہوں، جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ یہ وکیل ہمارے ساتھ نہیں ہیں،یہ لوگ پراسیکیوشن کی طرف سے آئے ہیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں بھی آئین کےآرٹیکل 10اےکےتحت فیئر ٹرائل کا حق دیاجائے، عدالت نے رانا ثناء اللہ اور تفتیشی افسر کےموبائل فون ڈیٹا رکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا.

رانا ثنااللہ کا ٹرائل شروع کرنے کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی،جج خالد بشیر نے کہا کہ فردجرم عائد کرکےٹرائل شروع نہیں کر سکتا،

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

Leave a reply