افواہیں دم توڑ گئیں،قطر ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری،64 میچ کھیلے جائیں گے

0
59

دوحا : افواہیں دم توڑ گئیں،قطر ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری،اطلاعات کے مطابق قطر ورلڈکپ 2022 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پہلی مرتبہ عرب ریاست قطر کے آٹھ بہترین اسٹیڈیم میں دنیا کی 32 ٹیمیں فٹبال کی حکمران کے لئے چیمپئن بننے کا خواب لئے میدان میں اتریں گی۔ ورلڈ کپ 2022 میں مجموعی طور پر64 میچز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن فرانس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

جس نے ورلڈ کپ 2018 میں کروشیا کو فائنل میں 4-2سے آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 قطر کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کے میچز اب جون جولائی کی بجائے نومبر دسمبر میں کھیلے جائیں گے۔

عرب کے صحرا قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے22 ویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ 21نومبر کو البیت اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا، فائنل 18دسمبر کو لوزیل اسٹیڈیم میں شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔دو سال بعد قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ مقابلوں کےلئے قطر میں سات جدید آرٹ کے شاہکار اسٹیڈیم تیار کئے گئے ہیں جبکہ ایک اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر ان آٹھ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2022 کے 64 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ کے لئے البیت اسٹیڈیم جس میں60 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، فائنل کےلئے لوزیل اسٹیڈیم کو چنا گیا ہے جس میں80 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ورلڈ کپ 2022 کے ڈراز مارچ 2022 میں نکالے جائیں گے، ٹکٹوں کی فروخت 2020 کے آخر میں شروع کی جائے گی۔ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پہلی مرتبہ ورکنگ ڈے پیر21 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔

لیگ میچز بارہ روز میں مکمل ہونگے، روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے لیگ کا پہلا مرحلہ،21نومبر سے2 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا،اس کے بعد راﺅنڈ16 پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آٹھ میچز ہفتہ3 دسمبر سے6 دسمبر تک کھیلے جائیں گے، بدھ 7دسمبر اور جمعرات8 دسمبر کو ایونٹ میں آرام کے دن کی وجہ سے کوئی میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ فائنل ایٹ کوارٹر فائنل مرحلے کے چار میچز جمعہ9 دسمبر اور ہفتہ10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے،اتوار11دسمبر اور پیر12 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا، اس کے بعد سیمی فائنل معرکہ منگل 13دسمبر کو پہلا سیمی فائنل اور بدھ14 دسمبر کو دوسرا سیمی فائنل شیڈول کیا گیا ہے۔

جمعرات15 دسمبر اور جمعہ16 دسمبر کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔ ہفتہ17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار 18دسمبر کو شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔قطر ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور فیفا نے ٹیموں کو سفری سہولیات کی آسانی کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اب کسی بھی ٹیم کو کسی بھی مقامات پر اپنے میچز کھیلنے کے لئے ہوائی سفر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ورلڈ کپ کے فاتح ممالک کی بات کی جائے تو برازیل نے پانچ مرتبہ فٹبال کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے، جرمنی اور اٹلی چار، چار، ارجنٹائن، یوروگوئے،فرانس نے دو، دو مرتبہ ، انگلینڈ اور اسپین نے ایک ایک بار ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنایا ہے۔

Leave a reply