علیحدگی کی افواہیں سرگرم، ثانیہ نے اپنی نئی تصویر جاری کردی:شعیب ملک بھی خاموش نہ رہے

لاہور:ایک طرف ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنے درمیان علیحدگی کی خبروں پر ایک غیرواضح پیغآم شیئر کیا ہے تو دوسری طرف شعیب ملک بھی خاموش نہیں رہے ، ان دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔گزشتہ روز خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں ثانیہ کو کجھور کے درختوں کے درمیان جِم کے لباس میں کھڑے کان میں ہینڈ فری لگائے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا البتہ انہوں نے دو کھجور کے درخت والے ایمو جیز کا استعمال کیا۔

جیسے ہی ثانیہ نے انسٹاگرام پر تصویر اپ لوڈ کی ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں شعیب سے علیحدگی کے حوالے سے ان سے سوالات کرنا شروع کردیے۔ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

پاک بھارت سپر اسٹارز کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کا چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔

دوسری طرف شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو بریک نہ لگ سکی۔ شعیب ملک نے بھی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔ سماء سے گفتگو میں قومی پلیئر نے خبروں کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

دوسری جانب طلاق کی خبریں آنے کے بعد ثانیہ مرزا نے پہلی تصویر شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر تصویر میں بھارتی ٹینس اسٹار اسپورٹس سوٹ پہنے ہوئے ٹریک پر چل رہی ہیں۔ چہرے پر مسکان ہے۔ کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایموجیز بنادیے۔

انسٹاپوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے۔ طلاق کی خبروں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن ثانیہ نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

Comments are closed.