روسی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے ، کون سی اہم حکومتی شخصیت نے استقبال کیا

0
35

روسی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے ، کون سی اہم حکومتی شخصیت نے استقبال کیا

باغی ٹی وی : روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف پاکستان پہنچ گئے.وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےمعززمہمان کااستقبال کیا.وزارت خارجہ میں پاکستان اورروس کےمابین وفودکی سطح پرمذاکرات ہوں گے.کسی بھی روسی وزیرخارجہ کایہ 9سال بعدپاکستان کادورہ ہے.روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف2روزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے.روسی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اوردیگراعلیٰ قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے.

ملاقاتوں کے دوران پاک روس تعلقات ،بااہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ افغان امن عمل اور دفاع اور انسداد دہشت گردی کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہے سال 2012 کے بعد کسی روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ پہلادورہ ہے اور یہ دورہ پاک روس اعلیٰ سطحی بات چیت کا تسلسل ہے۔

روسی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 سال بعدروسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ہے، روسی وزیرخارجہ کے خیرمقدم کیلئے خود ایئرپورٹ جاؤں گا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاک روس تعلقات میں خوشگوارتبدیلی آرہی ہے، پاک روس خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان امن کےلئےروس کاکرداراہم ہے، دورےمیں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پربات ہوگی، روس کےافغانستان کے ہمسائے ممالک سےگہرے تعلقات ہیں

Leave a reply