ماریوپول میں1ہزارسےزائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے:روس کا دعویٰ

0
32

ماسکو:ماریوپول میں1ہزارسےزائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے: اطلاعات کے مطابق روس کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ محصور شہر ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق شہر ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ماریوپول مشرقی یوکرین کا ایک اہم اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ہے جس کا روسی فورسز نے ایک ماہ سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

روس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے 162 فوجی افسران میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی تھے۔

اس دوران یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنے فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ماریوپول کا شمار جنگ سے متاثرہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر یوکرین کے شہریوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے روس پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا تھا۔دوسری جانب روس ایسے تمام الزامات کو امریکی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے۔

 

Leave a reply