روس نے یورپی سفارتکاروں کوملک سےنکال دیا،حالات سخت خراب

ماسکو:روس نے یورپی سفارتکاروں کوملک سےنکال دیا،حالات سخت خراب ،اطلاعات کےمطابق روس نے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حمایت اور شرکت کرنے پر تین یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو ملک بد ر کردیا۔

گزشتہ دنوں سے روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔

روس میں اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئےان مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کے بعد اب روس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ’غیرقانونی‘ مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

روسی فیصلے پر یورپی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ جرمنی نے فیصلے پر نظرثانی نہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی ناوالنی پانچ ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تو انہیں ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں روس بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.