روس کا ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

0
29

روس نے ہائپر سونک کروز میزائل ’زرکون‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ میزائل بحیرہ بیرنٹس میں تعینات بحری جہاز سے داغا گیا اور اس سے 1 ہزار کلومیٹر دور آرکٹک بحیرہ وائٹ میں موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کامیاب تجربے کو ایک “عظیم کارنامہ‘‘ قرار دیا ہے۔

شمالی کوریانےبیلسٹک میزائلوں کے تین تجربات کردیئے

رپورٹ کے مطابق ہائپر سونک ہتھیار کا تازہ ترین تجربہ اس وقت ہوا ہے جب روس یوکرائن کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے یہ ہتھیار آواز کی رفتار سے پانچ سے دس گنا زیادہ رفتار تک پہنچ سکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رینج تقریبا 1000 کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی سربراہی ملاقات کے چند روز بعد ہی تین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے تھے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی فوج نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح اپنے مشرقی ساحل سے تین بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

ن کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا تھا کہ تین بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے ایک گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر فائر ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنوبی کوریا اور امریکی رہنماؤں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور امریکی ہتھیاروں کی تعیناتی کو بڑھانے پر چند دن پہلے ہی اتفاق ہوا تھا-

امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے

Leave a reply