روس کا جوہری صلاحیت کے حامل بوریوستنک کروز میزائل کا کامیاب

روس کی تجاویز مغربی ممالک نظرانداز کرتے ہیں
0
74

روس نے جوہری صلاحیت کے حامل بوریوستنک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوچی شہر میں ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا کہ روس جوہری تجربات دوبارہ سے شروع کرسکتا ہے۔

اے پی کے مطابق جبکہ پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے جوہری صلاحیت کے حامل بوریوستنک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے،کوئی بھی عقلمند شخص روس کے خلاف جوہری حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، روس کو اپنا جوہری نظریہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو روس کو اتحاد میں شامل نہیں کرنا چاہتا، روس کی تجاویز مغربی ممالک نظرانداز کرتے ہیں، مغرب حقائق کو سمجھنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ملکہ برطانیہ الزبتھ مرحومہ کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو عدالت نے نو سال کی سزا دے دی
سمن آباد ؛ سرعام خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
سونے کی قیمتوں میں کمی
تاہم انہوں نے کہا کہ عرب ممالک ہوں، بھارت یا چین، مخالفت پر یورپ کسی بھی ملک کے دشمن ہونے کا تاثر بنا لیتا ہے، مغرب بھول چکاہے کہ مفاہمت کیا ہوتی ہے، مسئلہ گلوبل آرڈرکا ہے، طاقت کے استعمال کا ہے، علاوہ ازیں روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس تمام تہذیبوں کے مساوی ہونے پر یقین رکھتا ہے، یورپ یوکرین کی مدد اپنی معیشت اور لوگوں کی قیمت پر ہی کرسکتا ہے، یورپ میں معاشی مسائل امریکا سے کہیں زیادہ ہیں۔

Leave a reply