روس کا شام میں فوجی اڈوں اور سفارتی اداروں کی حفاظت کی ضمانت کا دعویٰ

russia

روسی سرکاری میڈیا نے اتوار کی رات ایک رپورٹ میں کہا کہ شامی باغیوں کے رہنماؤں نے شام میں روسی فوجی اڈوں اور سفارتی اداروں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔ یہ دعویٰ ایک کریملن ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ "روسی حکام شامی مسلح اپوزیشن کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جن کے رہنماؤں نے شام میں روسی فوجی اڈوں اور سفارتی اداروں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔” روسی خبررساں ادارے کے مطابق، اس ذرائع نے مزید کہا کہ روس کو امید ہے کہ "شام کے عوام کے مفاد میں سیاسی بات چیت کا تسلسل اور روس اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی ہوگی۔”

شامی مسلح اپوزیشن کے حامیوں نے شام کے مغربی شہر جبلیہ پر قبضہ کر لیا ہے، جو روس کے حمیمیم ایئربیس کے قریب واقع ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ حمیمیم ایئربیس کے ارد گرد کی صورتحال پرسکون ہے اور باغیوں کے ساتھ کوئی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔دریں اثنا، ماسکو میں شام کے سفارت خانے کی عمارت سے شامی حکومت کا پرچم اُتار لیا گیا اور سفارتی مشن کا نام درج کرنے والی تختی بھی ہٹا دی گئی ،یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب شام میں روسی اور شامی حکومت کی حمایت یافتہ فورسز اور باغیوں کے درمیان جنگ جاری ہے، اور روسی فوجی حمیمیم ایئربیس کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

Comments are closed.